آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍شعبان المعظم1439ھ 26؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
لاہور( نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نےکہا ہے کہ بیت المقدس کے مسئلے پر طیب اردوان نے پورے عالم اسلام کی ترجمانی کی،مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ مشرق وسطیٰ میں امن کوسبوتاژ کرسکتا ہے ،پاکستانی عوام ترکی اور ترک عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، دونوںممالک کے مابین بڑھتا ہوا معاشی تعاون دوستی کو مستحکم کررہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارترکی میں استنبول کے میئر میلوت یوسال (Mr. Mevlut Uysal) اور او آئی سی کے اجلاس کے موقع پرترک صدر طیب اردوان اورفلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔ استنبول کے میئر میلوت یوسال سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پنجاب حکومت اوراستنبول کے مابین مختلف شعبوں خصوصاً شہری سہولتوں میں بہتری کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں