آپ آف لائن ہیں
منگل7؍شعبان المعظم 1439ھ24؍اپریل 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Pakistan High Commission Issue Visa Of Family Of A Kulbhushan Yadav

گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کے لیے دلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو ویزا جاری کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کلبھوشن کےاہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا،کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کےہمراہ صرف بھارتی سفارتکار ہوگا۔

x
Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کیلئے ہرممکن سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ کلبھوشن یادیو سے اسکی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات 25 دسمبر کو کرائی جائے گی۔

قبل ازیں بھارت نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو جیل میں ان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات کے دوران ایک بھارتی سفارتی اہلکار بھی ساتھ رہے گا۔

مزید برآں پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس میں ہیگ کی عالمی عدالت میں بدھ کو جامع جواب جمع کرادیا۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں