• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں 1352 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی گئی

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) اے این ایف نے 2 الگ کارروائیوں کے دوران 1352 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق ، اے این ایف کوئٹہ نے پرکانی ٹائون میاں غنڈی کے قریب مستونگ روڈ سے ایک ٹرک قبضے میں لیکر اس سے 1300 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔تاہم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف نے سیٹلائٹ ٹائون کے قریب سے ایک لاوارث کار کو قبضے میں لیکر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 52 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
تازہ ترین