• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، گاڑی کیس میں ایس ایچ او کچلاک کے وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ ون محمد حنیف نے ایس ایچ او کچلاک ملک آصف کے خلاف دائر گاڑی کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کی ضمانت منسوخ کرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ واضح رہے کہ ایس ایچ او کچلاک ملک آصف کے خلاف ایک شہری شیر گل نے عدالت میں استغاثہ دائر کیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایس ایچ او نے ان کی اوریجنل گاڑی قبضے میں لے لی اور تمام کاغذات اور ثبوت دکھانے کے باوجود گاڑی کو چھوڑنے کی بجائے رقم کا مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں اس نے اپنی طرف سے گاڑی کی لیبارٹری کرائی اور پھر گاڑی کو کسٹم کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے عدالت سے استد عا کی کہ اس کی داد رسی کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے ۔ ایس ایچ او ملک آصف نے استغاثہ میں ضمانت حاصل کرلی تھی تاہم اس کے بعد وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے درخواست گذار کی جانب سے شاجہاں اچکزئی ایڈووکیٹ نے پیروی کی ۔
تازہ ترین