کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ضلع قلات کے ٹھیکیداروں جاوید اقبال ‘اسرار اللہ اور شمس الدین نے بیان میں ایکسیئن بی اینڈ آر ون قلات کے دفاتر کی کوئٹہ منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار برادری کو آپس میں دست و گریبان کیا جا رہا ہے اور من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دئیے جا رہے ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرنیوالے ٹھیکیداروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے اُنہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مذکورہ آفیسر کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیا جائے۔