کوئٹہ(پ ر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ مطیب احمد آفریدی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جماعت ہشتم کا گزشتہ دنوں آئوٹ شدہ پرچہ جغرافیہ /ہسٹری نہیں لیا جائے گا بلکہ اس کا فیصلہ طلباء و طالبات کے حاصل کردہ دیگر پرچہ جات کے مارکس پرسنٹیج کے مطابق ہوگا ۔