• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوریا کو شکست، سیپک ٹاکرا ورلڈ چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے نام

Thailand Defeated Korea And Became World Sepak Takra Champion

تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئےکوریا کو شکست دیکر کنگز کپ سیپک ٹاکرا ورلڈ چیمئپن جیت لی۔

فلپائن اور ملائشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کے مینزٹیم ڈویژن ون میں چائنیز تائپے نے پہلی، جرمنی نے دوسری، کمبوڈیا اور آسٹریلیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمن ٹیم پریمیئر کے فائنل میں بھی تھائی لینڈ نے کوریا کو شکست دی۔

تیسری پوزیشن چین اور ویتنام نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ فائنل کے کے بعد شاندار رنگارنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں نے لائن اپ ہوکر مارچ پاسٹ پیش کیا۔

فائنل تقریب کے مہمان خصوصی تھائی لینڈ سیپک ٹاکرا کے صدر اور ورلڈ سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے صدر جنرل شاہ رخ اریریا چاکرن صدرسیکرٹری جنرل عبدالحلیم قادر، ایشین سیپک ٹاکرا کے سیکرٹری جنرل ایشین سیپک ٹاکرا فیڈریشن بون چائی لورپی پاٹ اور دیگر عہدیدار بھی موجودتھے۔

تھائی لینڈ کےشہر بنکاک کے فیشن آئی لینڈ میں ہونے والی آٹھ روزہ چیمپئن شپ کا اختتام انتہائی شاندار تھا۔ مینزٹیم پریمیئر کے فائنل میں ہوم کرائوڈ اور گرائونڈ کا بھرپور ایڈوانٹیج تھائی لینڈ کو حاصل رہا اور اس کے کھلاڑیوں نے تین میچز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔

قبل ازیں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ نے فلپائن کو 2-0 سے اور کوریا نے ملائشیا کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

دریں اثنا کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے اعزاز میں اتوار کی رات کو فیئر ویل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے 40 ملکوں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

تقریب میں ورلڈ سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری جنرعبدالحلیم قادر نے چیمئپن شپ میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ سال اس چیمپئن شپ کا انعقاد مزیدبہتر انداز میں کیا جائےگا۔

تازہ ترین