• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن، سسپنس اور تھرل فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار، کیونکہ مشہور اداکار لیام نیسن کی نئی تھرل سے بھرپور فلم ‘’دی کمیوٹر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

فلم کی کہانی بارون ولنجر اور پہلپ دی بلادی نے دی ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن جوم کولیٹ سیرا نے انجام دی ہے ۔

فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ کے مشہور اداکر لیام نیسن نے نبھایا ہے جبکہ دیگر کرداروں میں ورا فارمیگا، سیم نیل، پیٹرک ولسن اپنے مخصوص کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے بزنس مین کے گرد گھوم رہی جو روزانہ ایک کمیوٹر ٹرین میں سفر کرکے آفس اور آفس سے گھر جاتاہے ، کہانی میں موڑ اس وقت آتا ہے جب اس بزنس مین کی ملاقات ٹرین میں ایک عورت سے ہوتی ہے ۔

لائنز گیٹ کی تیار کردہ تھرل و سسپنس سے بھرپور یہ فلم نئے سال پر 12جنوری کو امریکہ بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائےگی۔

تازہ ترین