ملتان (سٹاف رپورٹر)دربار پیرجندن شاہؒ اور پیرامیرشاہؒ کے سجادہ نشین ڈاکٹر عبدالسمیع شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کبھی بھی اپنے مسیحی بھائیوں کےساتھ یہ ظلم نہیں کرسکتے ہیں اور کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کا حملہ افسوسناک ہے اور دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے معصوم شہریوں کے ورثاکو اللہ تعالیٰ صبر و جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے، انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں کا مقصد عوام میں خوف وہراس پھیلانا اور ملکی امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔