کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے مختلف کا رروائیوں کے دوران تقریباً4کروڑروپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان ، کپڑا، پان پراگ، ادویات، ٹائر ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، سیگریٹ، ایل ای ڈی ٹیبلٹ ، موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کسٹم انٹیلی جنس حکام نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سینکڑوں کی تعداد میں غیر ملکی ٹائر، بڑی مقدار میں پان پراگ ، بھاری تعداد میں غیر ملکی کپڑے کے تھان، غیر ملکی ادویات، غیر ملکی سیگریٹ، ٹیبلٹ ، موبائل فون ، ایل ای ڈی سمیت دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا۔