• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس پاکستان کے دوسرے سیزن کا اختتام،پانچ نئے چیمپئن تیار

Leisure Leagues Pakistan Second Season Ended Five New Champions Prepared

لیژر لیگس پاکستان کے دوسرے سیزن کا کامیاب اختتام ہوگیا۔سیزن ٹو کے اختتام پر پانچ نئے چیمپئن ابھر کر سامنے آئے۔

سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ پر شاندار تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام ہوا جس میں ہر ڈویثرن کی ٹاپ تھری ٹیموں نے شرکت کی۔ پریمئر ڈویژن کی ٹاپ ٹو ٹیمیں انٹر سٹی چمپئن شپ کھیلیں گی، طحہ محمود، اسامہ بلوچ اور عذیر زیدی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

ورلڈ گروپ سے الحاق رکھنے والی لیژر لیگس جسے ٹرنک والا فیملی کی سرپرستی حاصل ہے دنیا کی سب سے بڑی 5،6اور 7سائیڈ فٹبال کی آرگنائزر ہے۔ جو نہ صرف پاکستان کے 12سے زائد شہروں میں لیژرلیگس کے مقابلوں کا اہتمام کررہی ہے جس میں انٹرنیشنل سطح پر ویلز، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے علاوہ یونائیٹڈ اسٹیٹس میں بھی متحرک ہے۔

کراچی کے ڈی ایچ اے راحت، زمزمہ یونائیٹڈ اور سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ پر کھیلے جانے والی 5لیگس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ میں بھی سیزن ٹو کا بیک وقت اختتام ہوا۔ کراچی میں سیزن ٹو کی تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ، بلاک 16، فیڈرل بی ایریا پر کیا گیا جس میں ہر وینیو کی پریمئر اور ڈویثرن ون کی ٹاپ تھری ٹیموں نے شرکت کی۔

ڈی ایچ اے راحت اور سکسٹین اسٹار وینیو ز پر پریمئر اور ڈویثرن ون جبکہ زمزمہ یونائیٹڈ پر پریمئر ڈویثرن کے مقابلے کھیلے گئے۔ ہر ڈویژن 8ٹیموں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر ٹیم اپنے گروپ کی ٹیم کے ساتھ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر 2بارمد مقابل اور مجموعی طور پر 14میچز کھیلتی ہے جیتنے پر 2اور ڈرا پر ایک پوائنٹ ان کے اکائونٹ میں جمع ہوتا ہے۔

لیژر لیگس ہر ڈویثرن کی ونر اوررنر اپ ٹیموں کو ٹرافی، میڈل اور سرٹیفکٹس جبکہ تیسری پوزیشن کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سرٹیفکٹس دئے جاتے ہیں۔ ہر وینیو سے پلیئر آف دی سیزن کا انتخاب سب سے زیادہ مین آف میچ ایوارڈ حاصل کرنے پر کیا جاتا ہے۔پریمئر ڈویثرن ٹو کی ٹاپ ٹوٹیمیں انٹر سٹی فٹبال چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرتی ہیں۔

تازہ ترین