• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔سرمیں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ 85%کے ساتھ 2017ءمیں مکمل کی ہے۔ اب میں اپنے مستقبل اور اچھے بی ایس کے بارے میں فکر مند ہوں ۔ میں نے بی ایس انٹرنیشنل ریلیشن اینڈ اسٹریٹجک ا سٹڈیز این ڈی یونیورسٹی اسلام آباد میں اپلائی کیا ہے اور اس کے علاوہ میںنے کمپیوٹر سائنس بحریہ یونیورسٹی اور نسٹ یونیورسٹی میں بھی اپلائی کیا ہے۔ اب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ:
1۔مارکیٹ میں ملازمتوں کی موجودہ حالت میں میرے لئے کونسی فیلڈ بہتر ہے؟
2۔پاکستان میں آئی آر اور ایس ایس کی ملازمتوں کا کیا اسکوپ ہے؟
3۔کونسی فیلڈ زیادہ موثر ہے ؟ سی ایس، آئی ٹی یا ایس ای؟
آپ کی رہنمائی کا شکریہ ، (نعمان۔اسلام آباد)
ج۔ڈیئر نعمان! آپ کے ایف ایس سی پری انجینئرنگ اور سائنسی مضامین کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی آپ کیلئے بہتر کیریئر ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کی کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دلچسپی ہونا اور چیزوں کی سمجھ بوجھ ہونا بھی ضروری ہے۔ 2020کے بعد ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا سافٹ ویئرز کے ذریعے مختلف کام سرانجام دینے کیلئے زیادہ تر کمپیوٹر اور ربوٹ پر انحصار کرے گی۔ لہٰذا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس میں ملازمتیں عمودی اور افقی طور پر پاکستان یا بیرون ملک میں اضافہ ہوجائے گا۔تاہم، آپ کو اپنی پوسٹ گریجویٹ کرتے وقت خاص شعبوں کو دیکھنا ہوگا۔اب اگر آپ سوشل سائنسز کی طرف جانا چاہتے ہیں اور ثقافت، معاشرے اور معاشیات کے بارے میں کام کرنا چاہتے ہیں تو پھر بین الاقوامی تعلقات عامہ اور اسٹریٹجک ا سٹڈیز آپ کو مخصوص شعبوں کی طرف لے جائے گی اور آپ کے سماجی سائنس کے پورٹ فولیو کے اندرکیریئر کے مواقع اور بڑھائے گی اور اس میں سماجی سائنس اور لبرل آرٹ کے مضامین کو بہتر طریقے سے سمجھنا شامل ہوگا۔ مثلاً آئی آر، ایس ایس، میڈیا، صحافت، جینیاتی مطالعہ، ترقیاتی مطالعہ، وغیرہ وغیرہ۔جب تک میں آپ کے ساتھ ایک کیریئر کونسلنگ کا سیشن نہ کر لوں میں نہیں بتا سکتا کہ آپ کیلئے بہتر کیا ہے۔ لیکن میں مشورہ دوں گاکہ آپ اپنے اساتذہ یا دستیاب کیریئر کنسلٹنٹس سے میری رہنمائی کو مدنظر رکھتے ہوئے مشورہ کرلیں تو بہتر ہوگا۔
س۔ڈیئر عابدی صاحب! میرا بیٹا ابراہیم ایف ایس سی پری انجینئرنگ پارٹ ٹو کررہا ہے لیکن ایف ایس سی کے بعد اسے نہیں پتہ کہ وہ آگے کس فیلڈ کا انتخاب کرے۔میں اس کو کسی خاص لائن میں نہیں دھکیلنا چاہتا۔ میں آپ سے مل کر اسکے مستقبل کے بارے میں آپشنز ڈسکس کرنا چاہتاہوں۔(فضل حق۔راولپنڈی)
ج۔ڈیئر فضل حق! آپ کی ای میل کا بہت بہت شکریہ۔ایک بار جب آپ کا بیٹا ایف ایس سی مکمل کرلیتا ہے ،اس وقت حاصل کردہ گریڈزاور میری رہنمائی کو مدنظررکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کرناآپ کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔ اگر وہ بہت اچھے نمبر لیتا ہے تووہ پبلک سیکٹر میڈیکل ا سکول میں داخلے کے قابل ہوجاتا ہے جو کہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ وہ ایک میڈیکل پریکٹیشنر بن سکتا ہے ۔بہرحال اگر ایسا نہیں ہوپاتا اور بہت سی میڈیکل اور الائیڈہیلتھ سائنسز کی آپشن موجود ہیں جو کہ آپ کا بیٹا منتخب کرسکتا ہے۔ ان میں بیالوجسٹ، بائیوٹیکنالجسٹ اور ہیلتھ سائنسز میں بہت زیادہ کیریئر کے مواقع موجود ہیں۔ تاہم، ہم اسلام آباد میں اپنے انٹرویو کرتے وقت ایک بار آپ کے بیٹے کے ساتھ ایک سیشن کرسکتے ہیں ۔
س۔میں نے اپنا اے لیول 2A*اور 2Aسے مکمل کیا ہے اور او لیول میں میرے گریڈز 8A*اور 3Aتھے،میرا داخلہ پاکستان کی بہت اچھی یونیورسٹی میں ہوا ہے لیکن میں مضامین کے انتخاب میںششوپنج کا شکار ہوں،مجھے بتائیں کہ میں میکاٹرونکس یا الیکٹریکل انجینئرنگ میں کس کا انتخاب کروں؟
(عدنان۔اسلام آباد)
ج۔اب چونکہ آپ داخلہ لے چکے ہیںتو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ میکاٹرونکس کا انتخاب کریںکیونکہ یہ ایسا مضمون ہے جس کی دنیا بھر میں مانگ ہے ،جب آپ اپنا بیچلرز میکاٹرونکس میں مکمل کر چکیںتو ماسٹرز میں آپ کیمونی کیشن یا روبوٹکس میں سے کسی ایک فیلڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
س۔سر میں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ 84%سے پاس کیا ہے اور آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ سوفٹ ویئر یاالیکٹریکل انجینئرنگ میں سے کس کا انتخاب کروں،مجھے بتائیںکہ زیادہ اسکوپ کس کا ہے؟ (راحیل ۔اوکاڑہ)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ سوفٹ ویئر انجینئرنگ کا انتخاب کریں کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوفٹ ویئر انجینئرنگ دونوں کی ورک فیلڈ میں بہت مانگ ہے ،اس میں آگے بڑھنے کے مختلف مواقع اور اسپیشلائزیشن موجو د ہیں جن میں سے چند ایک انٹرنیٹ سیکورٹی،نیٹ ورکنگ اور سائبر کرائم ہیں۔

تازہ ترین