• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنگ ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد، بھارت کا اعتراض

Emerging Asia Cup In Pakistan Indian Objections

بھارت نے آئندہ سال لاہور اور کراچی میں ہونے والے ʼایمرجنگ ٹیموں کے ایشیا کپ کے انعقاد پر اعتراض اٹھادیا تاہم ایشین کرکٹ کونسل کا ایونٹ پاکستان کے بجائے کسی اور مقام پر کرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے دبئی میں ہونے والے حالیہ اجلاس کے دوران ʼایمرجنگ ایشیا کپ‘ کے پاکستان میں انعقاد پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے 29 اکتوبر کو لاہور میں اجلاس کے دوران 5 ٹیموں پر مشتمل ایشین ایمرجنگ نیشن کپ آئندہ برس پاکستان میں انعقاد کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے سوال اٹھایا کہ وینیو کے اعلان سے قبل اسے اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ بھارت بھی ایونٹ میں شرکت کا خواہشمند ہے تاہم موجودہ حالات میں اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی جاسکتی۔

تازہ ترین