• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اوپن اسکواش:مصرکےمروان اور محمد کی فائنل میں رسائی

Pakistan Open Mens Squash Championships Marwan And Muhammad Of Egypt Qualified For Final

مصری کھلاڑی عالمی نمبر چھ، مروان الشوربیگے اور عالمی نمبر 13، محمد ابوالغائر پاکستان اوپن مینز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

چیمپئن شپ کا فائنل ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ سی اے ایس انٹرنیشنل ویمن اسکواش کے فائنل میں ہانگ کانگ کی اینائے اے یو نے ملائشیا کی سیواسنگاری سبرامنیم کو شکست دیکر ٹائٹل حاصل کرلیا۔

اسلام آباد کے مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جانے والی پاکستان اوپن مینز اسکواش کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر چھ مروان الشوبیگے نے عالمی نمبر 25 ہم وطن زاہد محمد کو آدھے گھنٹے جاری رہنے والے گیم میں 11-9، 114 اور 11-3 سے شکست دی۔

جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 13 مصر کے محمد ابوالغائر نے عالمی نمبر 26 ہانگ کانگ کے لیو اے یو کو ایک گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں 11-9، 12-14، 11-4 اور 11-6 سے زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

جمعہ کو مصحف علی اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جانے والے چیف آف ایئر اسٹاف ویمن اسکواش کے فائنل میں عالمی نمبر گیارہ اینی اے یو نے سیواسنگاری سبرامنیم کو باسانی آدھے گھنٹے کے کھیل میں 11-5، 11-7 اور 11-1 سے شکست دیکر ٹائٹل حاصل کیا۔

تازہ ترین