• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ قوم کے دل کی آواز ہے،نوراعوان

Shahbaz Sharifs Nomination Decision Is Heart Of The Nations Voice Noor Awan

مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو ن لیگ کی جانب سے اگلا وزیر اعظم نامزد کرنے کا میاں نواز شریف کا فیصلہ قوم کے دل کی آواز ہے۔

Irfan-Japan-222

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری طارق گجر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت پاکستان کی مضوط ترین سیاسی جماعت ہے جس میں یوتھ ونگ کا کردار انتہائی اہم ہے جس میں کیپٹن صفدر جو یوتھ ونگ پاکستان کے صدر ہیں جبکہ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر عابد شیر علی نے بھی یوتھ کو متحرک کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ اس وقت ناکام سیاسی جماعتیں خفیہ طاقتوں کے بل بوتے پر پاکستان مخالف کھیل کھیل رہی ہیں تاکہ گزشتہ چار سالوں میں ن لیگ نے میاں نواز شریف کی قیادت جو ترقیاتی کام کیے ہیں انھیں ناکام بنایا جائے۔

اس موقع پر یوتھ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طارق گجر نے نے کہا کہ ملک نور اعوان کی پارٹی کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں جن کی ن لیگ کی قیادت بھی قدر کرتی ہے انھوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ کو یوتھ ونگ کی کارکردگی کی اشد ضرورت ہے۔

Irfan-Japan333

یوتھ ونگ ہی ہے جو مشکل وقت میں میاں نواز شریف کے ساتھ سڑکوں پر آئی ہے اور پارٹی نے یوتھ ونگ کے کارکنوں کے لیے دل اور دروازے کھول رکھے ہیں ۔

طارق گجر نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بیٹوں کی طرح مشکل وقت میں میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا ہے جس کی قوم قدر کرتی ہے ۔چوہدری طارق گجر نے کہا کہ یوتھ ونگ ہر مشکل وقت میں پارٹی کا اثاثہ ثابت ہوگی ۔

 

تازہ ترین