• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی سرمایہ کاروں کو ویزوں کےاجرا میں آسانی پیدا کی جائے،رانا عابد

Visa Issuing Process Should Be Made Easy For Japanese Investors Rana Abid

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کام کرنے کے ویزے جاری کرنے میں آسانی پیدا کی جائے۔

Irfan-Japan222

ایک بیان میں رانا عابد حسین نے کہا کہ جاپان پاکستان کا قریبی دوست ہے ، اور جاپان نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کررکھی ہے اور ہزاروں پاکستانیوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے ہیں تاہم جاپانی شہریوںنے جو پاکستان میں کاروبار اور ملازمت کے لیے جاتے ہیں انھیں طویل مدتی ورکنگ ویزے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

جس کے لے حکومت کو کردارا ادا کرنا چاہے ، رانا عابد حسین نے مزید کہا کہ احسن اقبال بطور وزیر داخلہ اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کریں ، انھوں نے مزید کہا کہ وہ وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کو پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے جاپانی امداد کے خواہ ہیں تاکہ پاکستان جو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے کے مسائل حل ہوسکیں ۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں کو اہمیت دی ہے توقع ہے کہ مشاہد اللہ خان کے دور وزارت میں کچھ بڑے کام ہوسکیں ۔

انھوں نے کہا کہ وہ عنقریب ایک بڑے کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور آٹو موبائل اور دیگر شعبوں مین سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے۔

تازہ ترین