• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے وائی آئی لیژر لیگس فٹبال ٹورنامنٹ 30دسمبر سے کھیلا جائے گا

Kyi Leisure Leagues Football Tournament Will Starts From December 30

کے وائی آئی لیژر لیگس انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا کراچی کا پانچوں ڈسٹرکٹس میں 30دسمبر سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد فٹبال کھلاڑی ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

لیژر لیگس فٹ بال کے زیراہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہر ڈسٹرکٹ کی 20,20ٹیمیں 10,10کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی اور ہر ٹیم کے 7کھلاڑی دوران میچ ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ 3کھلاڑی رولنگ چینج کا حصہ ہوں گے۔

ہفتہ وار ہونے والے میچز کیلئے جن گراؤنڈز کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں گبول پارک لیاری، خیبر مسلم اسٹیڈیم بلدیہ ٹاؤن، سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ، فیڈرل بی ایریا، انصار یونین گرائؤنڈ کورنگی اور محمدی اسپورٹس اسٹیڈیم ، میمن گوٹھ ملیرشامل ہیں جہاں 20,20ٹیمیں ڈبل لیگ کی بنیاد پر باہم مقابل ہوں گی جو ہر ہفتہ 2,2میچز کھیلیں گی۔

ہر گرائؤنڈ پرایک ہفتہ کے دوران 20میچز کھیلے جائیں گے اور جملہ 100میچز پانچوں گرائؤنڈز پرمنعقد ہوں گے۔ مذکورہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 900میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں شریک 1000فٹبالرز کو مکمل کٹ بمع فٹبال شوزفری فراہم کئے جائیں گے۔

چیئرمین ورلڈ گروپ محمود ٹرنک والا نے ایونٹ سے متعلق بتایا کہ پاکستان میں فٹبال کےکھیل کو اس کا جائز مقام دلانے کیلئے ہم پُرعزم ہیں جس کیلئے پسماندہ علاقوں کے مستحق کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں تاکہ انہیں بھی فٹبال کھیل میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنے کا بھرپور موقع ملے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر لیثرر لیگس سید اسحاق شاہ نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جس سے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ان کے اعتماد میں اضافہ کا باعث ہو جو ورلڈ گروپ اور ٹرنک والافیملی کا وژن بھی ہے۔ اس طرح کی صحت مند سرگرمیاں نوجوان کھلاڑیوں میں بہتری پیدا کرتی ہے۔

دریں اثنا اس ایونٹ کے میچ آفیشلز کیلئے گذشتہ روز میچ آفیشلز کا ایک ٹریننگ ورک شاپ کا سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر اہتمام کیا گیا تاکہ میچ آفیشلز کو ایونٹ کے قوانین و ضوابط سے مکمل آگاہی حاصل ہو۔

اس سلسلے میں لیثرر لیگس کے چیف ایریا منیجر پاکستان میچ آفیشلز کو لیژر لیگس کے قوانین و ضوابط پر لیکچر دیا جبکہ ایریا منیجر کراچی اور میڈیا کوارڈنیٹرریاض احمد نے شریک میچ آفیشلز کوقواعد و ضوابط سے آگاہ کیا۔

ٹریننگ ورک شاپ میں 30سے زائد میچ آفیشلز نے شرکت کی۔ اس موقع پر جی ایم آپریشن اینڈ مارکیٹنگ زیب خان بحیثیت مہمان خصوصی، ایگزیکٹیو منیجر وقاص حسین، کوآرڈی نیٹر سی او او محمد آصف، گرائؤنڈ کوآرڈی نیٹر وقاص عبدالرزاق کے ہمراہ موجود تھے۔

 

تازہ ترین