• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان،نو سال میں 1022 نے خودکشی کی

Suicide Trend In Indian Army In The Year Nine 1022 Committed Suicide

بھارتی فوجی افسران اور جوان اپنی زندگیوں کا خاتمہ خود کرنے لگے ،2009سے اب تک 9 برسوں میں ایک ہزار 22بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔

سن2014سے 2017کے درمیان 425جبکہ2009سے2013کے درمیان597 فوجیوں نے اپنے آپ کو مارڈالا ۔

گزشتہ چار برسوں میں آرمی میںنو افسران اور326جوانوں جبکہ فضائیہ میں پانچ افسران اور67ائیرمینوں نے خودکشی کی۔

اس عرصے میںبحریہ میں سب سے کم خودکشیاں دیکھنے میں آئیں جہاں دو افسران اور 16سیلرز نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

گزشتہ چار برس میںمسلح افواج میں خودکشی کے واقعات کے یہ اعدادوشمار بھارتی پارلیمنٹ کے سامنے رکھے گئے۔

وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامر نے کہا کہ 2016میں129سن 2014 میں109،سن 2015میں95اور رواںبرس میں 92 فوجیوں نے خودکشی کی۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا ‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارت میں ہرسال 1600 فوجی جوان جنگ کا حصہ بنے بغیر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

 

تازہ ترین