• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز اسکواش:طیب اسلم، اسرار، سعدیہ اور فائزہ فائنل میں پہنچ گئے

Dg Rangers Squash Tayyab Aslam Israr Saadia And Faiza Reached In The Final

طیب اسلم، اسرار احمد، سعدیہ گل اور فائزہ ظفر ڈی جی رینجرز اسکواش اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

ڈی جی رینجرز، جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ مینز سیمی فائنل میں طیبہ اسلم نے نمبر چھ سیڈ عماد فرید کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دی۔

دوسرے سیمی فائنل میں اسرار احمد اور ایم عاصم خان کے درمیان بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا جو ایک گھنٹے سے زائد دیر جاری رہا جس میں اسرار نے 3-2 سے فتح حاصل کی۔

لیڈیز سیمی فائنل میں سعدیہ گل نے نمبر سات سیدہ زویا خالد کو باآسانی تین صفر سے جبکہ فائزہ ظفر نے زویا خالد کوتین ایک سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

تازہ ترین