• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ائیرفورس کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار

پاکستان کی فضائی قوت کوافواج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔سال دوہزار سترہ میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار انتہائی اہم رہا۔ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ملک دشمن عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا۔

پا ک فضائیہ کواعزاز ملا کہ فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر کا نیا ماڈل سال دوہزار سترہ میں تکمیل کو پہنچا۔ طیارے کاجدید ماڈل جے ایف 17 تھنڈر بی پروٹو ٹائپ تیار کیا ۔

اس طیارے میں 2 پائلٹس کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ طیارے کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ایندھن کی گنجائش میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کو ترکی نے دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان دفاعی تعلقات میں بہتری پر ترکش آرمڈ فورسز کا " لیجن آف میرٹ " ایوارڈ دیا گیا ۔

اس سال پاکستان ائیر فورس نے تاریخ ساز سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئے اہم دفاعی ائیر بیس بھولاری کو تکمیل تک پہنچایا۔ افتتاحی تقریب ، بابائے قوم قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے انہیں خراج تحسین بھی تھی

پاکستان ائیر فورس بیس بھولاری، پاک فضائیہ کے زمینی اور سمندری حدود کی دفاعی حکمت عملی اوراستعداد کار میں اضافے کے سلسلے میں اہم پروجیکٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس بیس کے قیام سے پاک فضائیہ اب بہتر طور پر زمینی آپریشنز میں پاک آرمی کا ساتھ دے سکتی ہے۔

پاک بحریہ کے سمندری آپریشنز کے دوران پی اے ایف بیس بھولاری بلاواسطہ مدد فراہم کرسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی اے ایف بیس بھولاری کا قیام سی پیک منصوبے کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں ایوی ایشن سٹی اور ائیر یونیورسٹی ائیرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے سنگ بنیاد رکھا گیا۔۔اس منصوبے کا مرکز ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس ہو گا جو جدید سہولیات سے لیس ہو گا.

سال دوہزار سترہ میں ائیرپاور سینٹر فار ایکسیلنس کا قیام عمل آیا جس کے تحت پاک فضائیہ کی پہلی کثیرالقومی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں آپریشنل ایئربیسز میں دو ہفتے جاری رہیں۔

اے سی ای ایس میٹ 2017 میں سعودی رائل ایئرفورس اور ترکش ایئر فورس کے دستوں نے خصوصی طور پر مشقوں میں حصہ لیا۔

چین میں شاہین سکس مشقوں میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی فضائی حربی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔چین کے کورلا ائیر بیس تین ہفتوں کی مشق میں پاک فضائیہ اورپیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس نے اپنے جدید لڑاکا طیاروں اور معاون آلات حرب کے ساتھ شرکت کی۔

سال دوہزار سترہ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاکستان اور چین کی فصائیہ نے مشترکہ ائیر شو منعقد کیا۔فضائی مظاہرے کا انعقاد پاک فضائیہ کےپی اے ایف بیس سمنگلی پر کیا گیا۔

ایئر شو کے دوران پاک فضائیہ کے ایف 7 پی جی اور چینی ایئرفورس کے جے ایف 10 طیاروں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا ۔پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’رائل ایئر فورس‘ کی ریڈ ایروز ٹیم نے کراچی کی فضاؤں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں اور جدید طیاروں نےدبئی ائیرشو میں دنیا کی خصوصی توجہ حاصل کی ۔

تازہ ترین