• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ پر سیاسی دباؤ سے زراعت کے شعبے کو نقصان

Government Damage The Agriculture Sector Through Political Pressure On The Sindh Government

حکومت سندھ پر سیاسی دباؤ سے زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ دوسری طرف مستقبل میں زرعی اجناس کے نقصان سے مویشیوں کے چارے اور خوراک کا بحران ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

عدالتی حکم پر بھی گنے کے نرخ مقرر نہ ہوسکے، شوگر ملیں کرشنگ شروع کرنے سے انکار کررہی ہیں اور سندھ حکومت معاملات کو حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔گنے کی فصل وقت پر کاٹے نہ جانے کا نقصان بھی کاشتکارکو ہوگا جبکہ دوسری فصل وقت پر نہ بوئی جاسکے گی۔

صوبہ سندھ کی 32 میں سے درجن بھر شوگر ملیں ایک ہی گروپ کی ہیں۔سندھ میں زمین سے سونا نکالنے والے کسان شدید مشکلات میں گھرے نظر آتے ہیں ۔شہر میں ایک شہری جتنا مہنگائی ، ٹیکسوں کی بھرمار، بنیادی حقوق سے محرومی ، بےروز گاری اور چھوٹا کاروبار کرنے والے مال مہنگا ملنے سے متاثر ہیں ۔

اتنا ہی گندم کی فصل ہو یا گنے کی چھوٹا زمیندار بھی اپنی محنت کا پھل حاصل کرنے کے لئےپریشان ہے ۔چھوٹا کاشتکار مشکلات میں آخر تھک ہار کر اپنی فصل سستے داموں مڈل مین یا بڑے مگرمچھوں کو فروخت کرنے پر مجبو ر ہوجاتا ہے۔

 

تازہ ترین