• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Leisure Leagues Football Lyari Team Won Their Match

نعمان کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت لیژر لیگس فٹبال میں لیاری اکیڈمی نے نبی بخش کو 4-0 کی شکست دیدی۔

لیثر ر لیگس فٹبال کے نئے سیزن کا آغاز ہوگیا جس میں ہر ڈسٹرکٹ کی 20,20ٹیموں کو لیگس میں شامل کیا گیا ہے جو ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر باہم مقابل ہوں گی۔ ڈسٹرکٹ سائؤتھ کی ٹیموں کیلئے گبول پارک (لیاری)‘ ڈسٹرکٹ ویسٹ کیلئے خیبر مسلم (بلدیہ)، ڈسٹرکٹ سینٹرل کیلئے سکسٹین اسٹار (فیڈرل بی ایریا)‘ ڈسٹرکٹ ایسٹ کیلئے انصار یونین (کورنگی) اور ڈسٹرکٹ ملیر کیلئے محمدی اسٹیڈیم (میمن گوٹھ) ملیرکا انتخاب کیا گیا۔

ماسٹر یار محمد ایف سی نے بھی حریف ستار ایف سی کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھائی اوے میچ میں نور عالم کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ماسٹر یارمحمد ایف سی کو 3-1کی برتری حاصل ہوئی جبکہ ہوم میچ میں دوسری کامیابی انہیں 2-0سے حاصل ہوئی۔

خیبر مسلم گراؤنڈ پر بلوچ یوتھ گارڈن نے گروپ اے میں اپنے دونوں میچز جیتے۔ گروپ اے میں ڈسرکٹ ویسٹ کی نیشنل شاہین کا گرین بلوچ سے سخت مقابلے رہا اور مقابلہ 0-0سے برابر رہا۔

تازہ ترین