• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے گلی کوچوں میں لگے بیرئیر کچھ سال پہلے سیکورٹی میں رکارٹ بننے کے باعث اکھاڑ دیئے گئے لیکن اس کے برعکس نیویارک میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مزید 1500 بیریئر نصب کر دیئے گئے۔

ملک میں آپریشن ردالفساد سے پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں عوام نے سیکورٹی کے لیے بیرئیرز لگائے تھے جنہیں سیکورٹی حکام کی جانب سےہٹادیا گیا اور وجہ یہ بتائی گئی کہ ’ان رکاوٹوں کی موجودگی کے باعث جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔‘

دوسری جانب نیویارک سٹی کے میئر بل ڈی بلاسیو کا کہنا ہے کہ ’ٹائمز اسکوائر‘ کے اطراف اور دیگر اہم مقامات پر مزید بیریئرز لگانے کا مقصد پیدل چلنے والے افراد کو گاڑیوں کے حملوں سے روکنا ہے۔

گزشتہ سال دو مختلف واقعات میں حملہ آور نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھادی تھی جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد شہر کی اہم سڑکوں اور عمارات کے گرد بیریئرز لگانا شروع کردئیے گئے تھے جن پر اس سال 0 5 کروڑ ڈالر خرچ آیا ہے ۔

تازہ ترین