• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Political Crisis Rise In Baluchistan

وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اور وزیرداخلہ سمیت دو صوبائی وزراء کےمستعفی ہوجانے کےبعد بلوچستان میںسیاسی بحران مزیدشدت اختیارکرتانظرآرہاہے۔

آج بھی وزیراعلیٰ کےایک معاون خصوصی مستعفی ہوگئے جبکہ دوسرے کو عہدےسےہٹادیاگیا۔بلوچستان کی پارلیمانی سیاست میں دو روزقبل تک بظاہر سب کچھ صحیح نظرآرہاتھا مگر پس پردہ کچھ نہ کچھ کھچڑی ضرور پک رہی تھی۔اس کا اندازہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف چودہ اراکین اسمبلی کےدستخط شدہ تحریک عدم اعتماد صوبائی اسمبلی میں جمع کرائےجانے سے ہوا۔

تحریک جمع کرائے جانے سے پیداہونےوالا سیاسی بحران اس وقت شدت اختیارکرگیاجب اس کےکچھ دیربعد صوبائی وزیر ماہی گیری میرسرفرازچاکرڈومکی مستعفی ہو گئے۔اسی اثناء میں صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی اپنااستعفیٰ گورنر کو ارسال کردیاتاہم صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نےسرفرازبگٹی کوپہلے ہی عہدےسےہٹادیاتھا۔

اس صورتحال کےبعد سیاسی بحران میں مزید شدت آج اس وقت آئی کہ جب ن لیگ ہی کے رکن اسمبلی اور وزیراعلیٰ کےایک معاون خصوصی پرنس احمدعلی نےبھی اپنااستعفیٰ گورنر کوارسال کردیاجبکہ ق لیگ سےتعلق رکھنےوالے ایک اورمعاون خصوصی امان اللہ نوتیزئی کو وزیراعلیٰ نے ان کےعہدے سے ہٹادیا۔

نوتیزئی تحریک عدم اعتماد جمع کرانےوالے چودہ اراکین میں شامل تھے،سیاسی تجزیہ کار اس حوالےسے مزید استعفوں کابھی امکان ظاہر کررہےہیںجس سے بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ صوبے کےسیاسی بحران میں مزید شدت آئے گی۔

دوسری جانب اسمبلی ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کےحوالےسےمتعلقہ اراکین کی جانب سے ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس آئندہ ہفتے کےاوائل میں طلب کیاجاسکتاہےجس میں یہ بات واضح ہوجائے گی کہ ان کی اپنی جماعت کی صفوں میں دراڑ کےباوجود نواب ثناء اللہ زہری اپنی وزارت اعلیٰ برقرار رکھ پائیں گے یا نہیں۔

اس کے لئے انہیں سادہ اکثریت کےلئے 65 اراکین کی اسمبلی سے 33اراکین کی حمایت درکار ہوگی تاہم ان کے لئے یہ خوش آئند ہے کہ پشتونخواہ میپ اور نیشنل پارٹی نےان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کےعزم کااظہار کردیاہے۔

دونوں جماعتوں کے پاس 24 ارکان ہیں ، ن لیگ کی اپنی 22 نشستیں ہیں لیکن حامیوں اور باغیوں کی اصل تعداد کا پتہ تحریک عدم اعتماد کے وقت لگےگا۔

تازہ ترین