آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ18؍ربیع الاوّل1441ھ 16؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایتھلیٹیکو کلب فٹبال، یوراگوئے کے شکر گزارہیں، فہد خان

Thanks To Atheletco Club Of Uruguay Fahad Khan

ویژن پاک کے صدر فہد خان نےکہا ہے کہہم ایتھلیٹیکو کلب پینیرول کے شکر گزارہیں کے انہوں نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے یہاں میچز کھیلنے پر آمادہ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ ایتھلیٹیکو پینیرول کلب کی انڈر16 ٹیم رواں برس اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور تین میچوں کی دوستانہ سیریز پاک الیون ایف سی کے ساتھ کھلے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

فہد خان نے بتایا کہ پاکستانی فٹ بال میں یہ اہم پیش رفت ہے کہ یوراگوئے کی ٹیم ہمارے ملک کے شہروں میں مقابلہ کرے گی۔ پہلے دو میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے اور تیسرا میچ ملتان میں ہوگا۔ اس وقت پاکستان میں فٹ بال مشکل دور سے گزررہا ہے یہ سیریر کھلاڑیوں، کوچز، ریفریز اور فٹبال شائقین کے لیے امید کی ایک کرن ثابت ہوگی۔

کراچی کا انتخاب اس لئے کیا گیا ہے کہ وہاں فٹبال کے بے تحاشا مداح ہیں اور فٹبال کے 300 سے زائدکلب موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہماری اس کاوش سے ہم اپنے اسٹیڈیم دوبارہ شائقین سے بھر سکیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید