• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سے سنا تھا کہ قانون اندھا ہوتا ہے۔ ظاہر ہے کہ حالات و واقعات اورگواہوں کے بیانات ہی کی روشنی میں عدلیہ فیصلے کرتی ہے ۔اس پر کسی کو کوئی اعتراض ہر گز نہیں ہونا چاہیے ۔ایک فیصلہ ملک کی تقدیر بد ل سکتا ہے ،اچھی بھی اور بُری بھی۔ قومیں صرف اچھی امیدوں سے جیتی ہیں اگر ان کو صحیح رہبر مل جائے تو پھر انصاف بھی مل سکتا ہے ۔گزشتہ سال سعودی عرب میں ایک شہزادے نے غصہ میں آکر اپنے ایک دوست کو قتل کردیا ۔مقتول کے لواحقین انصاف کے لئے عدالت گئے۔ انہیں قاتل شہزادے کی طاقت کا اندازہ تھا مگر فیصلہ قتل کے بدلے قتل ہی ہوا ۔لواحقینِ قاتل مقتول کے لواحقین سے معافی اور دیت کی رقم جو بھی وہ مانگیں ادا کرنے کے لئے تیار تھے مگر عربوں کا ایک عجیب رواج ہے وہ یا تو اللہ کے ڈر سے معاف کرتے ہیں یا پھر اپنے مزاج کے مطابق جو ان کا حق ہے بدلہ لیتے ہیں ۔مقتول کے لواحقین نے قاتل کو معاف کرنے سے انکار کردیا ۔اب دیکھئے یہاں شاہی فرمان بھی قاضی کے فیصلے کے سامنے کچھ نہیں کرسکتا ۔چنانچہ تمام قانونی کارروائیوں کے بعد سزا کے لئے ایک دن مقرر ہوجاتاہے ۔قاتل کے لواحقین اپنی کوششیں جاری رکھتے ہیں مقتول کے لواحقین کو منانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور وہ آخری گھڑی بھی آجاتی ہے۔ جب شہزادے کا سر قلم کرنے کے لئے جلاد قتل گاہ میں لایا جاتا ہے ۔قتل سے پہلے آخری مرتبہ قاتل کی طرف سے دیت اور معافی کی اپیل کی جاتی ہے ۔قدرت نے مقتول کے لواحقین کا دل نرم کردیا اور وہ قاتل کو معاف کردیتے ہیں بغیر کوئی دیت کے ،قاتل شرمندہ ہوکر اللہ کا شکر ادا کرتا ہے اور مقتول کے باپ کے پائوں میں گر کر معافی بھی مانگتا ہے ۔اس کے برعکس ہمارے ملک میں ایک نوجوان اپنے ہی محلے کی لڑکی کو چھیڑ تا ہے اور اُس کا غیرت مند بھائی اُس کو منع کرتا ہے۔نوجوان اپنی دولت اور طاقت کے نشے میں لڑکی کے بھائی کو اپنے دوستوں کی مدد سے قتل کردیتا ہے ۔ایک طرف دولت تو دوسری طرف قانون کا رکھوالاڈی ایس پی۔ ٹکرائوتو ہونا تھا ،پھر آج کا میڈیا۔ پہلے تو مک مکا کا معاملہ چلا۔جب لڑکی والے نہیں مانے تو دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوا ،ٹی وی اور اخبارات دونوں نے مل کر دولت والوں کو للکارا ،پولیس بھی بے بس تھی ،کیس کو دبانے کے ہر ہر حربے اپنائے گئے۔سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے سوموٹو ایکشن لیا اور پھر عدالت نے فیصلہ سُنایا ۔قوم حیرت میں پڑ گئی کہ یہ کیسا قاتل ہے جو سزائے موت پر Vیعنی فتح کا نشان بناکر پولیس کی گاڑی میں چلاجاتا ہے ۔ اُس کونہ قتل پر پشیمانی ہےاور نہ لڑکی کو چھیڑنے پر ۔آگے کی کہانی اب قتل کے بدلے دیت کے لئے قاتل کے طاقتور لواحقین مقتول کے خاندان پر زور ڈالتے ہیں دھونس اور دھمکی بھی اور دولت کا لالچ بھی ساتھ ساتھ چلتا رہا ۔آخر کار پھر ایک دن نامعلوم ذرائع کام آگئے۔ مقتول کے خاندان والے راضی نامہ پر تیار ہوگئے مگر عدلیہ نے اس معافی نامہ کو تسلیم نہیں کیا ۔اُس ایف آئی آر میں دہشت گردی کی بھی شق شامل تھی اور چیف جسٹس بھی ریٹائر نہیں ہوئے تھے ۔قاتل کو واپس جیل بھیج دیا گیا ۔وہ نوجوان قاتل اتنا بیمار پڑا کہ جیل کے ڈاکٹروں نے اُسے جیل میں رکھنے کے بجائے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔اُس کے شب وروز اسپتال میں شاہانہ گزرنے لگے ۔اب وہ صرف وقت کا قیدی تھا ہر کوئی اُسے ملنے آتا تھا گھر سے کھانے وہ بھی نہ صرف قاتل کے لئے بلکہ اُس کے دوست اور احباب اور نگران پولیس والوں کے وارے نیارے رہے ۔پھر کہتے ہے کہ وقت اپنا اثر خود کھودیتا ہے ۔دہشت گردی کی شق بھی ہٹ گئی مقتول کے لواحقین بھی اپنی رقم لے کر دوسرے ملک سدھار گئے ۔قانونی کارروائیاں پوری ہوئیں اور پھر قاتل کو دیت کے عوض رہائی مل گئی۔یہاں بھی ایک منظر دیکھنے کو ملا رہائی سے قبل سند ھ کے بڑے بڑے لوگوں کی بے نمبری گاڑیاں جب اسپتال پہنچیں تو قوم کو معلوم ہوا کہ یہاں بھی ایک گمنام وی وی آئی پی بیمار( (Patientموجود ہے ۔جس کو رہائی کی مبارک باد دینے اتنے بڑے بڑے لوگ آئے ہیں جن کاتعلق خود حکومتی وزراء اور بیوروکریٹس سے تھا ۔اور جب قاتل اپنے کمرے سے باہر نکلا تو اپنے قتل پر شرمساراورنادم ہونے کے بجائے فخریہ انداز میں وکٹری سے بھی ایک قدم آگے درمیانی انگلی لہرا کر یہ کہنا چاہا کہ دولت ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔ کرلو جو کرنا چاہتے ہو کرلو ہم ہی اس ملک کے حکمران ہیں ہم سے ٹکرائو گے تو پچھتائو گے۔ایسے ہی دولت مندوں کی بگڑی اولادیں کی غنڈہ گردیاںآئے دن ہم کراچی شہر کے پڑھے لکھے باشندے بے بسی کے ساتھ دیکھتے رہتے ہیں ۔اور صرف کسمساکر خاموش ہوجاتے ہیں ۔کیونکہ قانون اندھا ہے اور دولت اُس کی روشنی ہے ۔سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ قاتل کے باپ کے 60سترکروڑ روپے خرچ ہوگئے ۔اپنے اس معصوم لڑکے کو بچانے پر ۔آگے آگے دیکھئے یہ معصوم کل کیا گل کھلائے گا ۔مقتول کے لواحقین کہتے ہیں کہ ہم نے کوئی دیت کی رقم نہیں لی دوستوں کے کہنے پر معاف کردیا ہے ۔اس بات پر کون یقین کرے گا اور اگر تعلق بھی پولیس والوں سے ہو۔اللہ جانے کون بشر ہے ۔کیسے کیسے پتھر دل لوگ اس بستی میں دندناتے پھر رہے ہیں ۔مگر ہم صرف صدر ٹرمپ کو کوسنے میں لگے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین