• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Maymar Sports Got Up Set Defeat In Leisure Leagues

ڈسٹرکٹ سینٹرل کی چیمپئن معمار اسپورٹس کو لیژر لیگس فٹ بال میں ہزار ہ یونائیٹڈ نے حیران کن شکست دیدی۔

نواب کی شاندار ہیٹ ٹرک نے قادر اسکول کو حیدری بلوچ کے خلاف فتح دلوا دی۔ لیژر لیگس فٹبال (کے وائی آئی) کے دوسرے رائؤنڈ میں سکسٹین اسٹار گرائونڈ پر چیمپئن معمار اسپورٹس کو ہزارہ یونائیٹڈ سے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ علی رضا ر اور محمد حکیم نے دونوں میچوں میں دو دو گول کئے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کی رنر اپ غوثیہ اسپورٹس کو بھی نارتھ مسلم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لائٹ آف بلوچ نے موسیٰ لاشاری ایف سی کو دونوں میچوں میں شکست دے کر اپ سیٹ کیا۔ مبشر نے دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک بنائی۔ انصار یونین گرائونڈ پر سابق کراچی چیمپئن برما محمڈن اور عرفان میموریل کے مابین دونوں میچز انتہائی شاندار اور سنسنی خیز ثابت ہوئے۔

پہلے میچ میں برما محمڈن کوصفر کے مقابلے میںتین گول سے کامیابی حاصل ہوئی۔ ٹیم آف دی ڈے قرار پانے والی گلشن اسپورٹس نے کالونی اسپورٹس کے ساتھ پہلا مقابلہ 0-0سے برابر کھیلا جبکہ دوسرے مقابلے میں گلشن اسپورٹس کو 2-1کی فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیم کیلئے شاکر اور محمد علی جبکہ ناکام سائیڈ کا واحد گول ریحان نے اسکور کیا۔

ایونٹ میں کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ویسٹ، سائوتھ، ایسٹ اور ملیر کی 20,20ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے 1000کھلاڑیوں کو مکمل کٹ کے ہمراہ فٹبال شوز میں دیئے گئے ، جس کے تمام تر اخراجات لیژر لیگس برداشت کررہی ہے۔

تازہ ترین