• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبلی انشورنس اسنوکر: مدثر شیخ اور عمر خان فائنل میں پہنچ گئے

Jubilee Insurance Snoker Mudasar Shaikh And Umer Khan Qualifies For Final

مدثر شیخ اور عمر خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوبلی انشورنس نیشنل جونیئر انڈر 18 اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل جمعرات کی صبح کھیلا جائے گا۔

پی ایس بی بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ہال پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے محمد مدثر شیخ نے شاندار اسٹک ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4-1 کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گئے۔

اس دوران انہوں نے چوتھے اور پانچویں فریم میں59 اور65 کا بڑا بریک بھی کھیلا۔ موجودہ چیمپئن شپ کا سب سے بڑا بریک60 کا تھا جو پنجاب کے احسن رمضان نے پری کوارٹر فائنل میں کھیلا تھا۔

دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے محمد عمر خان نے اپنے ہی صوبے کے محمد حمزہ الیاس کو 4-2 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

قبل ازیں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں شاہ زیب ملک نے محمد رافع کو باآسانی4-0 سے، شیخ محمد مدثر نے کامران البرٹ مسیح کو 4-0 سے، محمد عمر خان نے احسن رضا کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 سے شکست دی ، یہ سب سے دلچسپ میچ تھا جس کا فیصلہ پنک بال پر ہوا جبکہ آخری کوارٹر فائنل میں محمد حمزہ الیاس نے محمد شہریار عباس کو 4-3 سے زیر کیا۔

تازہ ترین