آپ آف لائن ہیں
بدھ 8؍ شعبان المعظم 1439ھ 25؍ اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Perth Stadium Took Place In The Area Of Wacca Ground

آسٹریلیا کے تاریخی واکا گراؤنڈ کی جگہ نئے تعمیر ہونے والے پرتھ اسٹیڈیم نے لے لی جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی میچز کے لئے منظوری دے دی ہے ۔

پرتھ میں واقع واکا گراؤنڈ کو تاریخی ا ہمیت حاصل ہے ۔ یہاں 1890 سے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا رہے ہیں جبکہ یہاں پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 1970 میں کھیلا گیااور اب آخری میچ بھی گزشتہ ماہ انہیں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

x
Advertisement

اب اس گراؤنڈ کو 10سے 15 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے بویتک گراؤنڈ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں صرف خصوصی پروگرامز کا ہی انعقاد کیا جا سکے گا۔

ایک وقت تھا جب واکا گراؤنڈ کی پچ کو دنیا کی تیز ترین وکٹ قرار دیا جاتا تھا اور ڈینس للی، کارل ریکمین اور جیف تھامپسن جیسے فاسٹ بالرز مخالف بلے بازوں کی نیندیں حرام کر دیتے تھے لیکن اب واکا گراؤنڈ کی جگہ نیا پرتھ اسٹیڈیم انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔

پرتھ اسٹیڈیم میں پہلا میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پانچویں ایک روزہ میچ کے لیئے آمنے سامنے ہوں گی۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں