• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھارہ جنوری سے قادری کی تحریک میں شامل ہونگے،عمران خان

Todays Print

اسلام آباد ( ایجنسیاں ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹائون کا از خود نوٹس لیں‘ڈاکٹر طاہرالقادری17تاریخ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے احتجاجی تحریک کے لئے نکل رہے ہیں اور ہم 18جنوری کو ان کاساتھ دینے کیلئے پوری قوت سے اس تحریک میں شامل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ دریں اثناءافغان سفیر عمرز خیلوال نے بھی عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ حکومت اورپولیس پرعوام کا اعتماد اٹھ گیا ہے ‘ انصاف نہیں ملے گا تو لوگ سڑکوں پر نکلیں گے‘ طاہر القادری 17جنوری کو سانحہ ماڈل ٹائون پر انصاف مانگنے کیلئے نکلیں گے تو 18 جنوری کوتحریک انصاف ان کا بھرپور ساتھ دے گی اور ان کے ساتھ کھڑی ہوگی ‘زینب کے والدین بھی انصاف پنجاب حکومت یا پولیس سے نہیں مانگ رہے بلکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس پولیس کا کام لوگوں کی حفاظت ہے اور ایک خاند ا ن کی حفاظت کر رہی ہے۔ پولیس نے سانحہ ماڈل ٹائو ن کے بعد قصور میں لوگوں کو گولیاں ماریں‘اگر لوگوں کو سزائیں ہوتیں تو اس قسم کے واقعات دوبارہ پیش نہ آتے‘ نواز شریف کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرؔح نظام تباہ ہوجائے اور 300 ارب روپے بچ جائیں‘ ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے ‘ نواز شریف او ر شیخ مجیب کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ ملکی حالت روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں جس کا واحد حل قبل از وقت انتخابات ہیں‘جاتی امراء میں ایک گھر انے کی سکیورٹی پر سات ارب روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار پولیس شریف خاندان کی حفاظت پر مامور ہےجس کا بوجھ عوام کی جیب پر پڑتا ہے‘ سپریم کورٹ سے گزارش ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائیں‘ شریفوں نے پنجاب پولیس کو تباہ کیا‘پولیس میں سفارشیوں اور مجرموں کو بھرتی کیاگیا جس سے پولیس کا ادارہ کرپشن کا گڑھ بن گیا‘یہ ایسی پولیس فورس چاہتے تھے جو شریف خاندان کے حق میں ہواور ان کا اچھا برا کام کردیں ‘ماڈل ٹائون سانحہ پر لوگ انصاف کے لئے در بدر پھر رہے ہیں‘پولیس والے ڈائریکٹ گولیاں ما ر رہے ہیں ، کونسی تربیت یافتہ پولیس ایسی حرکات کرتی ہے ‘پولیس میں تمام تعیناتیاں رائیونڈ سے ہورہی ہیں‘ قصور میں ہونے والا بارہواں واقعہ ہے ، (ن) لیگ والے کہتے ہیں کہ بچوں کی ذمہ داری ان کے والدین کی ہے ، شہباز شریف رات کے اندھیرے میں قصور اس لئے گئے کیونکہ ان کو معلوم تھا کہ عوام نے ان کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے ۔دریں اثناء تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پر امن افغانستان کی سب سے زیادہ ضرورت پاکستان کو ہے ،آزاد تجارت اور نقل و حمل میں سہولت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں افغان سفیر عمر زخیلوال سے ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ مہمانوں کیطرح کا برتاؤ کیا گیا، پاکستانی عوام افغان مہا جر ین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا مستقبل بقائے باہمی پر قائم ہے، دونوں ممالک کے مابین سرحدوں کی بندش مسائل کا حل نہیں، نسلوں پر محیط تعلقات میں پختگی اور نکھار کیلئے دونوں ممالک کی حکومتوں کو محنت کرنا ہوگی، افغانستان میں امن و استحکام ہر پاکستانی کی خواہش اور دل کی آواز ہے، ہمارا جغرافیہ ہمیں ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ٹھہراتا ہے۔

تازہ ترین