• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزارت امور خارجہ نے بنکاک میں قومی سلامتی مشیروں میں ملاقات کی تصدیق کر دی

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز) بھارتی وزارت امور خارجہ نے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان گزشتہ26 دسمبر کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والی ملاقات کی جمعرات کو نئی دہلی میں تصدیق کی ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ملاقات ایجنڈے کے مطابق تھی اور پاک بھارت مذاکرات میں توجہ سرحدوں کے آرپار ہونے والی دہشت گردی اور اس کے تدارک پر مرکوز رہی۔ بنکاک میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اور اجیت ڈوول کے درمیان بات چیت پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کل بھوشن جھادیو سے اسلام آباد میں اس کی والدہ اور بیوی سے کرائی گئی ملاقات کے ایک دن بعد ہوئی تاہم ترجمان کے مطابق پاک بھارت رابطوں کا مذکورہ ملاقات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بنکاک میں ملاقات اور بات چیت طے شدہ تھی۔ دونوں ممالک کی خارجہ امور کی وزارتیں بھی بنکاک ملاقات سے آگاہ تھیں۔

تازہ ترین