آپ آف لائن ہیں
بدھ 8؍ شعبان المعظم 1439ھ 25؍ اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x

مزدور کے بیٹے کو چوہدری کے بیٹے نے مار ڈالا۔
مزدور نے پنچایت میں استغاثہ بلند کیا۔
سرپنچ نے مزدور کو سمجھایا،
’’بیٹا واپس نہیں آسکتا۔
چوہدری کے بیٹے کو کون سزا دے؟
میں تجھے خوں بہا کے اچھے پیسے دلوا دیتا ہوں۔
نہیں تو چوہدری تیرے دوسرے بیٹے کو بھی نہیں چھوڑے گا۔‘‘
مزدور گھبرا کر راضی ہو گیا۔
چھ ماہ بعد چوہدری کے بیٹے نے گوالے کے بیٹے کی جان لے لی۔
سر پنچ نے گوالے کو سمجھایا۔
گوالا رو دھو کے چپ ہوگیا۔
چھ ماہ بعد چوہدری کے بیٹے نے سرپنچ کے بیٹے کو مار ڈالا۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں