• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کو تحلیل کر دیا

Supreme Court Dissolved The Pmdc

سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے تحلیل کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج پی ایم ڈی سی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کے وکیل کی جانب سے کونسل کو کام کرنے دینے سے متعلق دائر کی گئی اپیل مسترد کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا۔

اس موقع پر سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی سے متعلق لطیف کھوسہ کی طرف سے دائر اپیل منظور کرتے ہوئے عبوری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ۔

عدالت کا کہنا تھا کہ یہ عبوری کمیٹی جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کی سربراہی میں کام کرے گی اور پی ایم ڈی سی کے نئے انتخابات کرانے کی ذمہ دار ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی نے 7 دسمبر 2017 کو کونسل کی تحلیل کے حوالے سے دیئے گئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تازہ ترین