• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری ایکسپریس وے 19 جنوری کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا

Lyari Expressway Will Open On January 19th For Traffic

نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام نے لیاری ایکسپریس وے کراچی کا 19 جنوری کو افتتاح کرنے کا اعلان کر دیا، این ایچ اے حکام نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی مواصلات کو آگاہ کیا ہے کہ 19 جنوری کو ایکسپریس وے ٹریفک کے لئے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس سینیٹر داود اچکزئی کی صدارت میں ہوا، این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے کراچی کا افتتاح 19 جنوری کوکیا جائے گا جس کے بعد لیاری ایکسپریس وے ٹریفک کے لئے مکمل طور پر کھول دیا جائیگا۔

ممبر کمیٹی ڈاکٹر اشوک کمار کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کی اس وقت بری حالت ہے، تقریبا 20 ٹینکر کچرے کے لیاری ایکسپریس وے پر پڑے ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے سے متعلق کوئی شکایت آئی تو کمیٹی کراچی کا دورہ کرے گی۔

سی پیک سمیت این ایچ اے کے مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ کے دوران کمیٹی نے این ایچ اے کی جانب سے دو غیر ملکی کنسلٹنٹ رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ این ایچ اے نے کوئٹہ میں 2ملائیشین شہریوں کو کنسلٹنٹ رکھا ہے،جو ماہانہ 30 لاکھ تنخواہ وصول کر رہے ہیں، کوئٹہ میں این ایچ اے کے پراجیکٹ میں کانٹریکٹ پر رکھے گئے چند انجینئرز کے پاس انجینئرنگ کی ڈگری نہ ہونے کا انکشاف سامنے آنے پر این ایچ اے حکام نے بتایا کہ کانٹریکٹ پر رکھے گئے چند انجینئرز کے پاس بھی انجینئرنگ کی ڈگری نہیں ہے۔

 

تازہ ترین