• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کے 4 ججوں کے چیف جسٹس پر الزامات

Indian Supreme Court Four Judges Charges On The Chief Justice

بھارتی سپریم کورٹ کے 4 ججوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ پر عدلیہ میں انتظامی معاملات درست طریقے سے نہ چلانے اور مخصوص مقدمات جونیئر ججوں کو دیئے جانے کے الزامات عائد کر دیئے۔ بھارتی میڈیا نےججوں کی پریس کانفرنس کو بغاوت قرار دے دیا۔

بھارتی عدلیہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ اس وقت پیش آیا جب 4 ججز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو شکایتی خط لکھا کر کہا احتجاج کیا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر بھارت میں جمہوری نظام برقرار نہیں رہ سکے گا۔

بغاوت سے پھرپور اس پریس کانفرنس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے مزید 2 ججوں نے پریس کانفرنس کرنے والے 4 ججوں سے ملاقات کی ۔

بھارتی ججوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیف جسٹس کا مواخذہ کرنے والے ہم نہیں ہیں،عدلیہ کے ادارے کو تحفظ نہ ملا تو جمہوریت خطرے میں ہوگی۔

بھارتی ججوں کی پریس کانفرنس کے بعد وزیر اعظم مودی سرگرم ہوگئے اور انہوں نے وزیر قانون سے ملاقات کی اور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

تازہ ترین