اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایک تجارتی وفد کے ہمراہ اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے۔
چھ روزہ دورے کے دوران ان کے ہمراہ 130 کاروباری شخصیات بھی ہوں گی۔اسرائیلی حکام کے مطابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے سے متعلق معاہدے ہوں گے۔
دورہ بھارت میں نیتن یاہو بھارت کو اسرائیلی دفاعی ساز و سامان کی فروخت کو بھی حتمی شکل دیں گے۔