• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان طبقے کو آئی ٹی کے شعبے میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے،وزیراعظم

Happy To Youth In It Profession Pm

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔

فاٹا ، خیبر ایجنسی ، مہمند ایجنسی اور ڈی آئی خان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کیلئے براڈ بینڈ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان طبقے کو آئی ٹی کے شعبے میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیلی مواصلات کے شعبےنے ملک میں انقلاب برپا کردیاہے، منصوبے کے تحت ملک کے 5896دیہات کو براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین