کولمبو میں پاکستانی مصنوعات کی تین روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا،سری لنکا کے صدر میتھری پالا سی سینا نے نمائش کا افتتاح کیا۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اشتراک سے ہونے والی نمائش کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے وزیر تجارت پرویز ملک، ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد حشمت کےساتھ سری لنکا کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔
نمائش میں ٹیکسٹائل ،فرنیچر، زراعت، ہاتھ سے بنی اشیا اور دیگر پاکستانی مصنوعات رکھی گئی ہیں جبکہ بدھا ثقافتی ورثے کی اشیا کا سٹال بھی قائم کیا گیا ہے، سری لنکا کے صدر نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔