• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں مقابلہ حسن،20 سالہ حسینہ نے تاج پہنچ لیا

ملائیشیا میں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا، 20سالہ حسینہ نے مس یونیورس ملائیشیا2018ء کا تاج سر پر سجا لیا۔

ملائیشیاکے دار الحکومت کوالا لمپورمیں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقادکیا گیا، اس مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملائیشیا کے مختلف حصوں سے آنے والی حسیناؤں نے حصہ لیا۔

مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے17حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے20سالہ طالبہ جین تیوہ نے مس یونیورس ملائیشیا2018 کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

مقابلہ حسن جیتنے والی حسینہ کو 50ہزار ملائیشین رنگٹ کے نقد انعام سمیت دیگر انعامات سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین