• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ پرامن احتجاج کریں ، املاک کو نقصان نہ پہنچائیں،والد زینب

Public Should Protest Peacefully Zainabs Father

معصوم زینب کے والد محمد امین نے لوگوں سے احتجاج پر امن رکھنے اور املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں محمد امین نے کہا کہ احتجاج کا حق ہے ، پرامن احتجاج جاری رکھیں گے ، حکومت کو چاہیے کہ جو لوگ واقعے میں ملوث ہیں انہیں سزا دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سرعام سزادی جائے تو ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گےاور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو شہید کرنے والوں کو بھی سزادی جائے ۔

زینب کے والدنے یہ بھی کہا کہ جب میری بیٹی گم ہوئی اس وقت حکومت اور انتظامیہ نے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیاجب یہ لوگ حکومتی نمائندے بنتے ہیں تو ان کو مزید شے ملتی ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پولیس کو سارے ثبوت دیے گئےاگر وہ ناکہ بندی کرتی تو زینب کا پتا چل جاتا،لیکن اس نے کچھ نہیں کیا ،اگر پہلے ہی اقدام کرلیا جاتا تو ایسا واقعہ نہیں ہوتا ۔

محمد امین نے کہا کہ زینب معاملے کا سیاسی ایشو سے کوئی تعلق نہیں ،ہم سے ملنے والے سب لوگوں نے کہا ہے کہ ہم اسے پارلیمنٹ بھی اٹھائیں گے ۔

تازہ ترین