• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم بیروت، 80ء کی دہائی کے سچے واقعے کی عکاس

تھرل اور ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں ،تھرل اور ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈ پولیٹیکل ڈرامہ فلم بیروت کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکاربریڈ اینڈرسن کی اس فلم کی کہانی بیروت میں 1980ء کی دہائی کے دوور کی عکاسی کر رہی ہے جب ایک امریکی سفیر دہشت گردوں کے خطرناک گروپ کے نشانے پر ہوتا ہے اور یہ گروپ اس شخص کو جان سے مارنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ شخص دھکیوں کے باعث واپس امریکا پہنچ جاتا ہے تو دہشت گرد اس کے خاندان کو ایک حملے کو قتل کر دیتے ہیں۔

بدلے کی آگ میں جلتا یہ امریکی شخص ایک بار پھر سروسز جوائن کرتا ہے اور جنگ سے متاثرہ بیروت کا رُخ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔

ٹونی گلروئے اورمائیک ویبر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈاداکارجون ہیم، روزامنڈ پائیک، ڈین نورس، لیری پائن اور مارک پیل گرینو سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں دکھائی دیںگے۔

سنسنی خیز جنگی مناظر اور ڈرامے سے بھرپور یہ پولیٹیکل ڈرامہ فلم 13اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

تازہ ترین