• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا تعلقات کے اثرات کے منتظرہیں، بھارتی آرمی چیف

India Will Have To Wait And See Pakistan Us Relations Impact

بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا ہے کہ امریکاپاکستان کے موجود ہ تعلقات کی صورتحال پر بھارت انتظار کر کے اس کے اثرات دیکھے گا۔

نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ کیمیائی اور جوہری ہتھیاروں کا خطرہ حقیقت بن گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ چین طاقتور ملک ہوگا لیکن بھارت بھی کمزور نہیں۔

بھارت اپنی حدود میں کسی کو بھی گھسنے کی اجازت نہیں دے گا،وقت آ گیا ہے کہ بھارت اب اپنی توجہ شمالی سرحد پر منتقل کرے،بپن راوت کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا نقطہ نظر ہے کہ دہشت گردوں کو تکلیف پہنچائی جائے ۔بھارت چین کےساتھ متنازع سرحد پر پٹرولنگ بڑھائے گا۔تاکہ چینی جارحانہ پن سے نمٹاجاسکے۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت نےمتنازع سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔بھارت کسی کواپنے علاقے میں آنے نہیں دے گا۔معاملے کو کشیدگی سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائےگی۔

تازہ ترین