• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھار ت کااسرائیل سے میگا میزائل ڈیل دوبارہ شروع ہونے کا امکان

India Israel Mega Missile Deal Likely To Revive Again

بھار ت کااسرائیل کےساتھ میگا میزائل ڈیل دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے،بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور حکومت اسرائیل کے ساتھ 500ملین ڈالر مالیت کے اسپائیک اینٹی ٹینک گائیڈڈمیزائل ،خریدنے سےمتعلق طریقوں پر غور کررہی ہے۔

Indo-Israel-Missile-222

جنرل بپن روات کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے حالیہ 8 ہزار میزائلوں کی خریداری کی ڈیل ملکی دفاعی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے میزائل خود بنانے کی پیشکش کےبعد ملتوی کردی گئی تھی۔

Indo-Israel-Missile333

ڈی آر ڈی او کے بنائے گئے میزائل 2022 تک تیارہونگے،جب تک خلا پر کرنے کیلئے حکومت اور فوج کے درمیان ممکنہ طورپر اسپائیک اینٹی ٹینک گائیڈڈمیزائل کی خریداری سےمتعلق بات چیت جاری ہے۔

تازہ ترین