آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍شعبان المعظم1439ھ 26؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x

روس میں شدید برف باری کے نتیجے میں ہونے والے خطرناک ٹریفک حادثے میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

روس میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے جس کے نتیجے میں جہاں ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں خطرناک ٹریفک حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔

x
Advertisement

ایسا ہی ایک منظر موٹروے پر دیکھا گیا جب برف پر پھسلتے ہوئے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

شدیدبرف باری سے پھسلن اس قدر بڑ ھ گئی کہ ڈرائیورز کا گاڑی پر قابو رکھنا محال ہو گیا نتیجتاًتما م گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس سے کئی افراد زخمی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں کیا اور تمام ڈرائیورز اور مسافروں کوبحفاظت برف سے اٹے ہوئے موٹروے سے نکالا۔

مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خراب موسم اور شدید دھند میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں