• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: برنس روڈ پر بچے کی گمشدگی، مکینوں کا احتجاج

Karachi Protest Against Childs Disappearance On Burns Road

کراچی کے علاقے برنس روڈ پر بچے کی گمشدگی پر علاقہ مکینوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سٹرک بند کردی جبکہ دکانیں بھی بند کرادی گئیں۔

دس سال کے بچے عثمان کی گمشدگی پر اہل علاقہ نے برنس روڈ پرمظاہرہ کیا علاقہ مکینوں نے سڑک پرٹائر جلاکر کر دکانیں بند کرادیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صبح 9 بجے بچہ مدرسے میں گیا تھا جس کے بعد واپس نہیں آیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی۔

پولیس کے مطابق آرام باغ تھانے میں بچے کی گمشدگی کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ مظاہرے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری برنس روڈ پہنچ گئی۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو بچے کی تلاش کے حوالے سے یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

 

تازہ ترین