• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں2 افراد کا قتل،مظاہرین کی میٹرواسٹیشن میں توڑ پھوڑ

Protest Against Two People Killed In Lahore

لاہور میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے خلاف مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے میٹرو اسٹیشن میں توڑ پھوڑکی اور داتا دربار روڈ بلاک کر دیا۔ بعض نامعلوم افراد نے انارکلی بازار میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پیرمکی دربار کے قریب ریڑھی پر جوتے فروخت کرنے والوں پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں میؤاسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اول خان اور ظہور خان دم توڑگئے۔

واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور آگ لگا کر داتا دربار روڈ کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے میٹرو اسٹیشن میں بھی توڑ پھوڑ کی، ایک بس اور کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے ۔

پوليس کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے جبکہ پولیس تھانہ بھاٹی گیٹ نے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

رات گئے نامعلوم افراد نے انارکلی میں بھی بعض دکانوں کے شیشے اور ایک اے ٹی ایم مشین کا کیبن توڑدیا اور فرار ہو گئے۔

تازہ ترین