• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنچورین میں آج دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقا، بھارت کا منتظر

India South Africa 2nd Test At Centurion Today

گھر کے میدانوں پر جیت جیت کر عالمی نمبر ایک بننے والی بھارتی کرکٹ ٹیم سخت مشکل میں ہے۔ اسے ملک سے نکلتے ہی جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں صرف 4روز کے اندر شکست ہوئی۔

3 میچز کی سیریز میں کم بیک کے لیے کوہلی الیون دوسرے ٹیسٹ کے لیے سنچورین پہنچ گئی ہے، جہاں اسےآج سے ایک بار پھر پروٹیز چیلنج کا سامنا ہوگا، البتہ مشکل ہے کہ سنچورین گرائونڈ میں روایتی طور پر جنوبی افریقا کا سکہ چلتا ہے۔

کیپ ٹاؤن میں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم سخت دبائو اور تنقید کا ہدف بنی ہوئی ہےاور کیپ ٹائون میں تو بھارتی بولرز خاصے کامیاب رہے البتہ بھاری بھرکم بیٹنگ لائن اپنے ہی بوجھ تلے دب گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے میچ کے لیے ٹیم کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور ہورہا ہے، کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں یہ میچ ڈو اور ڈائی کی طرح ہے، لیکن اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ مہمان ٹیم کے لیے میچ لوہے کے چنے چبانے کے مترادف ہوسکتا ہے۔

بھارت نے یہاں صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے،جس میں اسے اننگز اور 25 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑاتھااور اس وقت بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی تھے اور انہیں وریندر سہواگ، راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمن، گوتم گمبھیر اور سریش رینا جیسے بیٹسمینوں کی خدمات حاصل تھیں لیکن ٹیم 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

کیپ ٹائون ٹیسٹ میں کپتان ویرات کوہلی صرف پانچ اور 28 رنز بناسکے تھےتاہم انہوں نے سنچورین پہنچ کر ٹویٹ کیا ہے کہ ہم کم بیک کے لیے پرجوش ہیں۔

تازہ ترین