• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ کے المرجان نامی جزیرے پر ایسا شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا کہ آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔

اس آتش بازی نے نہ صرف دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا بلکہ نیا گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیاگیا ہے۔

جی ہاںنئے سال کے موقع پر منعقد ہونے والے اس دلچسپ فائر ورک شو میں امریکا سے تعلق رکھنے والی ’گروسی‘ نامی کمپنی کے تیار کردہ 1087عشاریہ 26کلو وزنی فائر ورک شیل کے ذریعے 1127میٹر اونچائی پر آسمان روشن کیا گیا۔

اس خوبصورت مظاہرے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہےجبکہ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 464عشاریہ 826کلو وزنی فائر ورک شیل سے قائم کیا گیا تھا۔

تازہ ترین