آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍شعبان المعظم1439ھ 26؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Todays Print

لاہور( این این آئی،آئی این پی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ میں میلاد شریف کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر قران پاک کی تلاوت کی گئی اورمعرو ف نعت خواہوں نے حمد و ثناء پیش کی ۔میلاد شریف میںملک و قوم کی سلامتی اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے اجتماع دعا بھی کرائی گئی ۔ علاوہ ازیں نواز شریف نے جاتی امراء میں نماز جمعہ ادا کی اور بعد ازاں نمازیوںمیں گھل مل گئے۔ نواز شریف نے اپنے والد میاں محمد شریف کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، سازشوں سے گھبرانے والے نہیں، حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگےماضی میں بھی ہمارے راستے میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں، 2018میں عوام دھرنے کی سیاست مسترد کر کے (ن)لیگ کو جتوائیں گے، کار کنا ن متحد رہیں، عوامی رابطہ مہم میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں