آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍شعبان المعظم1439ھ 26؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x

پتوکی،زیادتی کے بعد قتل چھٹی جماعت کا طالبعلم سپردخاک، متاثرہ خاندان کیلئے 30لاکھ روپے امدا کا اعلان

Todays Print

پتوکی (نامہ نگار ) نامعلوم افراد کے ہاتھوں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے چھٹی جماعت کے طالب علم اشراق احمد کی نعش کو گزشتہ روز ڈھولن چک 27میںپوسٹ مار ٹم کے بعد لایا گیا تو ہر طر ف صف ماتم بچھ گیا اور ڈھو لن قبر ستان میں طالب علم کو سینکڑو ں افراد کی مو جودگی میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے ایم این اے را نا حیات خاں ،اے سی انعم زید نے متاثرہ خاندان کے لئے 30لاکھ روپے اورمقتول کے والدمنور حسین کے علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کرنیکا اعلان کیا گیا دوسری جانب تھانہ صدر پولیس تاحال مر کزی قاتل کا سراغ نہ لگا سکی جس پر اہل علاقہ نے رائے محمد افضل کھرل کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس روایتی ہتھکنڈے استعمال کر کے زیادتی و قتل کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور متاثرہ خاندان پر دباؤ ڈال رہی ہے اگرجلد قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا ۔ایم ایس ٹی ایچ کیو پتوکی کنور افضل بشیر کے مطابق ابتدائی طور پر میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں مگر حتمی رپورٹ ایک ہفتے بعد آ ئے گی ۔ایس ایچ او طاہر خاں کے مطابق گاؤ ں سے دو مشکو ک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے جلد پیش رفت ہو جائیگی اور اغواء کے مقد مہ میں قتل کی دفعات شامل کر لی گئی

x
Advertisement

ہیں۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں